بھوپال۔15؍ مئی(نمائندہ) مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری عصمت صدیقی (گڈو) نے بتایا کہ وہ کانگریس کے زمینی کارکن ہیں۔ پارٹی نے انہیں جب بھی ذمہ داری دی اسے پوری ایمانداری سے نبھایاہے ، اب آئندہ جو بھی ذمہ داری ملی اسے پوری ذمہ داری سے ادا کروں گا۔ راجدھانی کے سرگرم کانگریس لیڈروں میں شامل عصمت صدیقی نے کہا کہ وہ شہر یوتھ کانگریس کے صدر اور مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔کارپوریشن کی تحقیقات میں اہم کردارادا کیا ساتھ ہی گیس متاثرین اور ریاستی سطح کے مادھوراؤ سندھیا میموریل T20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ پارٹی کے تمام پروگراموں میں ان کی موجودگی درج رہتی ہے۔ لوک سبھا، اسمبلی اور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ ایم پی کانگریس کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ نریلا کارکنوں کی کانفرنس ہو یا نرمل میرج گارڈن میں منعقدہ پروگراموں میں انہوں نے اپنے خیالات کا کھل کراظہار کیا۔ انہوں نے نریلا کے کئی پروگراموں میں ڈاکٹر مہندر سنگھ چوہان اور منوج شکلا کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا ہے۔ اب جبکہ لوک سبھا انتخابات کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ ایک ماہ قبل اس ٹیم کو تحلیل کر دیا گیا تھا اورریاستی ایگزیکٹیو کے ساتھ ساتھ چاروں فرنٹ تنظیموںکے ساتھ نئے ضلع، بلاک، وارڈ، صدورکی تشکیل نو شروع ہو چکی ہے۔عصمت صدیقی گڈو کو نئی ٹیم میں بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی انہیں جو بھی ذمہ داری دے گی وہ اس کے ذریعہ پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ گیس متاثرین،سیلاب زدگان اور کورونا متاثرین کی خدمت کرنے والے گڈو بھائی ہر سال حج ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کراتے ہیں۔ وہ صاف ستھری شبیہ کے ساتھ بے داغ کانگریسی لیڈر ہیں۔