نئی دہلی، 7 جنوری (یو این آئی) دوسری کھیلو انڈیا سب جونیئر ویمنس ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے ساتویں دن سائی بال ٹیم، سائی شکتی ٹیم اور پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی نے اتوار کو کھیلے گئے اپنے اپنے میچوں میں جیت درج کی ہے۔سائی بال کی ٹیم نے بھائی بہلو ہاکی اکیڈمی بھگتہ کو 10-0 سے ہرایا۔دن کے پہلے میچ میں سائی بال ٹیم نے بھائی بہلو ہاکی اکیڈمی بھگتہ کو 10-0 سے شکست دی۔ ایس اے آئی بال ٹیم کے لیے تنو شورنسانگبم نے دوسرے، 23ویں منٹ میں، شانتی ہورو نے نویں، 36ویں اور ریا نے 20ویں، 35ویں منٹ میں گول کیا۔ جب کہ جیوتی زاکسا نے 11 ویں منٹ، کپتان گلجن کماری نے 27 ویں منٹ، منجندر نے 28 ویں اور سری ودیا تھیرومالاسیٹی نے 31 ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا۔سائی شکتی ٹیم نے جئے بھارت ہاکی اکیڈمی کو 22-0 سے ہرایا۔دن کے دوسرے میچ میں سائی شکتی ٹیم نے جئے بھارت ہاکی اکیڈمی کو 22-0 سے شکست دی۔ روینہ نے ساتویں، 29ویں، 36ویں، 37ویں، 45ویں منٹ میں پانچ گول کے ساتھ سائی شکتی ٹیم کے لئے ٹاپ اسکورر رہیں، کپتان کاجل نے چوتھے، 22ویں، 58ویں، سنجنا نے 11ویں، 13ویں، 26ویں، بنتی منز نے 15ویں، 38ویں، 51ویں اور ساکشی نے 17ویں، 50ویں، 52وں منٹ میں گول کرکے ہیٹ ٹرک بنائی، بھاویہ نے 10ویں، 49ویں اور تمنا نے 44ویں، 53ویں منٹ میں گول کیے جب کہ نوروپ کور نے 43ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔
پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی نے اننت پوراسپورٹس اکیڈمی کو ہرایا۔ تیسرے میچ میں پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی نے اننت پور اسپورٹس اکیڈمی کو 6-0 سے شکست دی۔ پریا چوہان نے 39ویں، 57ویں منٹ میں اور ریتیکا نے 44ویں، 51ویں منٹ میں گول کیے جب کہ ونشیکا نے 27ویں اور 44ویں منٹ میں پریتم سیواچ ہاکی اکیڈمی کے لیے ایک ایک گول کیا۔