نئی دہلی، 14 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے میچ میں دہلی کیپٹلس نے لکھنو سپرجائنٹس کو19رن سے شکست دیدی۔ 209 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنو کی ٹیم 20 اوور میں نووکٹ پر 189رن ہی بناسکی۔دہلی کی طرف سے ایشانت شرما نے تین وکٹ لئے، جبکہ لکھنو کی طرف سے نیکولس پورن نے 61 اورارشد خان نے 58رن بنائے۔ٹرسٹن اسٹبس ناٹ آؤٹ (57) اور ابھیشیک پورل (58) کی شاندار نصف سنچریوں کی بنیاد پر دہلی کیپٹلس نے ہندوستان کے 64ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں منگل کو 209 رنز کا ہدف دیا۔قبل ازیں آج ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی دہلی کی شروعات خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں جیک فریزر میک گرک (0) کا وکٹ گنوا دیا۔ ارشد خان نے جیک فریزر کو نوین الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر لکھنؤ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ابھیشیک پریل اور شی ہوپ نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 92 رنز کی شراکت ہوئی۔ نویں اوور میں روی بشنوئی نے شی ہوپ کو کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیجا۔ ہوپ نے 27 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ نوین الحق نے 12ویں اوور کی پہلی گیند پر ابھیشیک پورل کو آؤٹ کر کے لکھنؤ کو تیسری کامیابی دلائی۔ پورل نے 33 گیندوں میں 58 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ کپتان رشبھ پنت 23 گیندوں میں 33 رنز بنانے کے بعد 17 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ نوین الحق کی گیند پر پنت کا کیچ ہڈا نے0 پکڑا۔ ٹرسٹن اسٹبس نے 25 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ اکشر پٹیل 14 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی کیپٹلس نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 208 رنز بنائے۔لکھنؤ کی جانب سے نوین الحق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اشرد خان اور روی بشنوئی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔