بھوپال :13؍مئی: بروز اتوار صبح 9 بجے سے ادرائے علم و ادب الشفاء کلینک نور محل بھوپال کی جانب سے عازمین حج و عمرہ کا علمی ، عملی اور مکمل تربیتی کیمپ مسجد مانجی صاحبہ ریت گھاٹ بھوپال میں منعقد کیا گیا ،جس میں حضرت مولانا قاضی سید مشتاق علی ندوی ( قاضی شہر )بھوپال نے عازمین حج کو عمرہ اور حج کا مکمل طریقہ سکھایا۔ آپنے فرمایا کے عمرہ میں چار کام ہیں 1 احرام باندھنا2 بیت اللہ کا طواف کرنا 3 صفا مروہ کی سعی کرنا اور 4 حلق کروانا ۔جب یہ چار کام آپنے کرلیا تو آپکا عمرہ مکمل ہوگیا، اُسکے بعد قاضی صاحب نے تفصیل سے حج پر روشنی ڈالی اور فرمایا کہ حج میں 3 فرض ہیں اور 6 واجبات ہیں 1 احرام 2 وقوف عرفہ اور 3 طواف زیارت واجبات 1 وقوف مزدلفہ ،2 رمی جمار 3 قربانی 4 حلق یا قصر 5 صفا مروہ کی سعی 6 طواف وداع ۔قاضی صاحب نے تلبیہ کی خوب مشق کرائیں اور فرمایا کہ حج و عمرہ کی خاص دعا تلبیہ ہے اور اسے حاجی کو خوب شوق ذوق اور مرد حضرات کو بلند آواز سے پڑھنا چاہیے، آخر میں حج اور عمرہ کے متعلق مرد و خواتین کے سوالات کے جواب قاضی صاحب نے دیے اور حجاج کرام کو قرآن پاک ہدیہ میں دیا گیا۔ کثیر تعداد میں عازمین حج نے شرکت کی اور حج کو سیکھا ادرائے علم و ادب نے تمام اللہ کے مہمانوں کا دل سے شکریہ ادا کیابعدنماز مغرب دعا ہوئی اور اس نورانی مجلس کااختتام ہوا۔