بھوپال۔10؍ مئی (پریس ریلیز) مشہور علمی دانشگاہ شاہین گروپ آف انسٹیٹیوٹ کے بینر تلے مدرسہ پلس پروگرام ملک کے کونے کونے میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ چل رہا ہے۔مدرسہ پلس کی ایک یونٹ جامعہ محمدیہ شمس گڑھ راتی بڑھ بھوپال میں بھی قائم کی گئی ہے۔اب طلبا کو ایک نئی ممکنہ تعلیمی راہ میں شامل ہونے کا موقع فراہم ہے۔ یہ پروگرام طلباء کو مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرکے ان کو عصری علوم سے آراستہ کرنے کےلئے بنایا گیا ہے۔شمس پبلک اسکول کے اس قدم سے طلباء کو علمی اور فکری بنیادیں ملیں گی جو ان کے تعلیمی سفر کو بہتر اور آسان بنائیں گی۔ اسی مقصد کے حصول کےلئے متمنی طلباء کا دسویں کلاس میں داخلہ جاری ہے۔ مدرسہ پلس کے آغاز کی مناسبت سے ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا شرافت علی ندوی نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پر مفتی محمد نعیم، ناظم جامعہ فاروقیہ محمدیہ، مولانا عزیزاحمد قاسمی اور سینٹر ہیڈ ہاشم نعیمی بھی موجود تھے۔ مذکورہ بالا دانشوروں نے مدرسہ پلس کو طلباء کے لئے سنہرا موقع قرار دیا۔ ان لوگوں نے گذارش کی کہ وقت مقررہ پر داخلے کی کارروائی مکمل کرالیں۔واضح ہو کہ ریاست مدھیہ پردیش میں پہلی بار شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی جانب سے مدرسہ پلس پروگرام جامعہ محمدیہ فاروقیہ، شمس گڑھ راتی بڑھ بھوپال میں شروع ہوگیا ہے۔ جس میں حافظ بچوں کو 18مہینوں میں 10ویں کلا س کا امتحان (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ) سے دلوایا جائےگا اورا س کے ساتھ ساتھ روازنہ قرآن کا دور اور ضروری دینی تعلیم مدرسے کے تربیتی ماحول میں دی جائےگی۔