بھیشیک نائر نے کہا کہ شریئس ایر اپنے سامنے آنے والے چیلنجوں کا مثبت سوچ کے ساتھ سامنا کرتے ہیں۔ابھیشیک نائر نے کہا ’’وہ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو ذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں۔ انہیں کسی چیز کی شکایت کرنے کی عادت نہیں ہے۔ کچھ چیزیں ان کے اختیار میں نہیں ہیں لیکن فٹنس ایک ایسی چیز ہے جسے قابو کرنا ان کے اختیار میں ہے۔ ہمارے طبی عملے نے ان پر کافی محنت کی ہے۔ ریجیکٹ ہونے کے باوجود ان کی سوچ کافی مثبت ہے اور ان کی توجہ واپسی پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا ’’چاہے وہ آئی پی ایل کھیل رہے ہوں یا ہندوستان کے لیے کھیل رہے ہوں، وہ ہمیشہ رن بنانے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھ پیش آنے والے ان واقعات سے متاثر نہیں ہوئے ہیں، لیکن انہوں نے جس طرح سے ان سب کو ہینڈل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ایر نے جمعرات کو نیٹ پر کافی پسینہ بہایا۔ انہوں نے آندرے رسل کے ساتھ بڑے شاٹس مارنے کی مشق کی۔ ایر کے سامنے تازہ ترین چیلنج ممبئی انڈینز کو اس مقام پر شکست دینا ہے جہاں ان کی ٹیم کو گزشتہ 12 سالوں سے جیت کا انتظار ہے۔