چیک جمہوریہ کی خواتین ہاکی ٹیم رانچی پہنچی

0
19

رانچی، 6 جنوری (یو این آئی) چیک جمہوریہ کی خواتین کی ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوالیفائی کرنے کے ارادے سے جوش اور عزم کے ساتھ ہفتہ کو یہاں پہنچی۔ عالمی رینکنگ میں 25 ویں نمبر چیک جمہوریہ کی قیادت ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی 2024 میں کیٹرینا لاسینا کریں گی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیرتھ گرونڈی ہیں۔ چیک جمہوریہ پول اے میں ہے جہاں اس کا پہلا میچ 13 جنوری کو ایسٹ ایشین گیمز کی چیمپئن جاپان کے خلاف ہوگا۔ چیک ٹیم 14 جنوری کو ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں چلی کا مقابلہ کرے گی۔ اس کا آخری پول میچ 16 جنوری کو اولمپک سلور میڈلسٹ جرمنی سے ہوگا۔ میدان میں موجود دیگر ٹیموں میں پول بی میں میزبان ہندستان، نیوزی لینڈ، اٹلی اور امریکہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ تین ٹیمیں پیرس اولمپک گیمز 2024 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور حکمت عملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کپتان کیٹرینا لاسینا نے کہا کہ ہمارا تربیتی پروگرام ہماری جسمانی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز تھا جو کہ ہمارے کھیل کا ایک اہم پہلو ہے۔ اس کے علاوہ ہم فرانس، یوکرین اور ہالینڈ کی انڈر 21 ٹیموں کے خلاف تیاریوں میں مصروف ہیں۔
٭الپوزا (کیرالہ) 06 جنوری (یو این آئی) کلدیپ یادو (66 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی مدد سے اتر پردیش نے رنجی ٹرافی گروپ بی کے میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو پہلی اننگز میں میزبان کیرالہ کے چھ وکٹ 220 رن پر گرادیئے۔ سناتن دھرم کالج گراؤنڈ میں اتر پردیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 302 رن بنائے۔