چنئی، 24 اپریل (یو این آئی) چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ کھلاڑیوں کو صحیح لے کی تلاش ہے۔فلیمنگ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، ’’ہم ٹیم کامبنیشن اورلے دونوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہم کچھ ایریا میں تھوڑے بہتر نہیں ہیں۔ تاہم، ہم حل تلاش کرنے کی جلد بازی میں بھی نہیں ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم کھلاڑیوں کے درست امتزاج کو تلاش کرلیں جو ٹورنامنٹ کے بیک اینڈ میں ہماری مدد کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں تھا کہ ہم اس میچ میں مکمل طور سے باہر ہو گئے تھے لیکن اگر حالات مختلف ہوتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔قابل ذکر ہے کہ سی ایس کے کا اگلا میچ اتوار کو سن رائزرس حیدرآباد (ایس آرایچ) کے ساتھ ہے۔ حیدرآباد کو وینندو ہسرنگا کی عدم موجودگی اور مینک مارکنڈے کے فارم میں نہ ہونے کی کمی محسوس ہوسکتی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد، سی ایس کے کو چنئی میں کھیلے گئے چار میچوں میں اب تک شکست نہیں دے سکی ہے۔