جے پور:22؍اپریل :آئی پی ایل 2024 کے 38ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پیر کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ممبئی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ تادم تحریر راجستھان نے 6 اوور میں بغیر کسی نقصان کے 61رن بنا لیےتھے۔ یشسوی جیسوال اور جوس بٹلر کریز پر موجودتھے۔
ایم آئی کی جانب سے تلک ورما نے 45 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، جبکہ نہال ودھیرا 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی نے 23 رنز بنائے۔ راجستھان کی جانب سے سندیپ شرما نے 5 وکٹ ، ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور یوزویندر چہل اور اویش خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یوزویندر چہل نے نبی کو پویلین بھیجا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل میں 200 وکٹیں مکمل کر لیں۔ دوسری جانب بولٹ نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 250 وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔