ٹوکیو، 19 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی میگھا پردیپ نے جمعہ کو ایشین کینو اسپرنٹ چیمپئن شپ 2024 میں خواتین کے C1 500 میٹر مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔جاپان کے ٹوکیو میں منعقدہ چیمپئن شپ میں میگھا پردیپ 2:28.027 کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ ویتنام کی دیپ تھو ہوانگ (02:18.178) اور قازقستان کی الیانا کسلیوا (02:26.645) نے بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔دیگر مقابلوں میں ایشیائی کھیلوں کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے ارجن سنگھ اور سنیل سنگھ سلام مردوں کے C2-500m فائنل میں چھٹے نمبر پر رہے اور پیرس 2024 اولمپکس کے کوٹے سے محروم ہوگئے۔ارجن اور سنیل نے سیلنگ ایونٹ 1:49.237 کے وقت میں مکمل کیا۔
وہ یہ ایونٹ جیتنے والے قازقستان کے سرگئی یمیلیانوف اور تیمور خداروف سے 5.024 سیکنڈ پیچھے رہ گئے۔ سرگئی یمیلیانوف اور تیمور خداروف نے 1:44.213 کے وقت میں ایونٹ جیتا۔خواتین کے K2 500m مقابلے میں، پاروتی گیتا اور سونیا دیوی فائرمبم 2:04.807 کے وقت کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہیں۔ یہ ایونٹ چین کی شیمینگ یو اور یول چن کی جوڑی نے جیتا۔مردوں کے K2 500m اولمپک زمرے کے ایونٹ میں رمسن مریمبم اور ہرش وردھن سنگھ شکاوت سیمی فائنل میں چوتھے نمبر پر رہنے کے بعد فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہے۔خواتین کے C2 500m فائنل میں ہندوستان کی نیہا دیوی لیچونبام اور کاویری نے مقابلہ کیا لیکن انہیں نااہل قرار دیا گیا۔