ممبئی، 14 اپریل (یو این آئی)آئی پی ایل میں آج کھیلے گئے دوسرے میچ میں چنئی سپرکنگس نے ممبئی انڈینس کو 20رن سے ہرایا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ناقابل شکست 105رن بنائے ، لیکن وہ اپنی ٹیم کو جتا نہ سکے۔ جبکہ چنئی کی جانب سے متھیشا پاتھی رانا نے 4وکٹ لئے۔
قبل ازیں کپتان روتوراج گائیکواڈ (69)، شیوم دوبے (60) کی ناٹ آؤٹ اننگز اور مہندر سنگھ دھونی کے آخری اوور میں چار گیندوں پر چھکوں (20) کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو 29ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی چنئی سپر کنگز کی شروعات بہت خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر اجنکیا رہانے (5) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں راچن رویندر 16 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ رتوراج اور شیوم نے اننگز کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے 90 رنز جوڑے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 40 گیندوں میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگا کر (69) رنز بنائے۔ شیوم دوبے 37 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ڈیرل مچل نے 14 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ مہندر سنگھ دھونی ے آخری چار گیندوں پر 20 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 200 سے آگے لے گئے۔ چنئی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 206 رنز بنائے۔ممبئی کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیرالڈ کوٹزی، شریاس گوپال نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔