کلکتہ 11اپریل (یواین آئی)کوچ بہار میں انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سخت تنقید کی ۔شاہ دو دن قبل بنگال میں دوریلیوں سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے بلالورگھاٹ میں بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں ایک ریلی بھی نکالی۔ وہیں شاہ نے بھوپتی نگر میں این آئی اے پر حملے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو الٹا لٹکادیا جائے گا ۔ ممتا بنرجی جمعہ کو ان کے تبصروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہ خوداعتمادی کے شکار ہیں ۔امیت شاہ نے بھوپتی نگر میں این آئی اے کی ٹیم پر حملہ کا ذکر کرتے ہوئے بنگال کے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’سب کو الٹا لٹکایا جائے گا ۔ اس کا ذکر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا، ’’بڑے وزیر داخلہ بنگال آئے۔ اس نے آکر کہا، میں اسے الٹا لٹکا دوں گا۔ آپ مجھے بتائیں، کیا یہ مرکزی وزیر داخلہ کی زبان ہوسکتی ہے؟۔شاہ کے تبصروں کے تناظر میں ممتا بنرجی کا میڈیا سے سوال تھا، “کیا میڈیا کے دوست کچھ نہیں کہتے؟ وزیر داخلہ کہتے ہیں الٹا لٹکا دیں گے۔ کچھ مت کہو۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’شاہ ایسے کہہ رہے ہیں جیسے انہیں 543 میں سے 1043 سیٹیں ملیںگی۔ میں کہتا ہوں، اتنی جلدی نہ کرو۔ کھیل اتنا آسان نہیں ہے۔ پہلے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھیں۔کوچ بہار میں میٹنگ سے ممتا نے شاہ کے بنگالی لہجے کا مذاق اڑایا۔ ممتا نے کہاکہ بالورگھاٹ کو بیلورگھاٹ کہا جاتا ہے۔
نام بھی نہیں جانتے۔ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بھی بدھ کو شاہ کے بیان کا مذاق اڑایا تھا۔