بھوپال، 20 مئی:بھوپال میونسپل کونسل کی میٹنگ میں کونسلر فنڈز، ایم آئی سی اور مفت پارکنگ کی فیس وصول کرنے کی قرارداد کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا۔ کانگریس کونسلروں نے چیئرمین کشن سوریہ ونشی کی کرسی کا دو بار گھیراؤ کیا۔ کونسلر فنڈ کے معاملے میں چیئرمین سوریہ ونشی نے کہا کہ کونسلر فنڈ پر روک لگانا غلط ہے۔ اس دوران بی جے پی اور کانگریس کے کونسلر آمنے سامنے آگئے۔ جب ایم آئی سی ممبر رویندر یتی اسی معاملے پر بات کرنے کے لیے اٹھے تو چیئرمین کے ساتھ ان کی ہلکی سی تکرار ہوگئی۔ اس کے بعد چیئرمین سوریہ ونشی نے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا۔ وقفہ سوالات کے دوران کونسلر یوگیندر سنگھ گڈو چوہان نے مفت پارکنگ کے بعد بھی فیس وصول کرنے کا مسئلہ اٹھایا۔ جس پر چیئرمین نے متعلقہ کا ٹینڈر منسوخ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی۔
میونسپل کونسل کا اجلاس ہفتہ کی صبح 11.40 بجے تقریباً 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس ’’وندے ماترم‘‘ سے شروع ہوا۔ چیئرمین کشن سوریہ ونشی نے اجلاس کا آغاز کیا۔تبھی کانگریس کونسلروں نے گزشتہ بجٹ کو لے کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ قائد حزب اختلاف شبستاں ذکی، سینئر کونسلر یوگیندر سنگھ گڈو چوہان، عزیز الدین نے کونسلر فنڈز میں کمی کے خلاف احتجاج کیا۔ ساتھ ہی وہ مطالبہ کرنے لگے کہ پچھلے بجٹ کا آرڈر میز پر رکھا جائے۔ میئر مالتی رائے کو جواب دینے کے لیے کرسی سے اٹھنا پڑا۔ انہوں نے بھی جواب دیا لیکن حزب مخالف اپنے موقف پر ڈٹا رہا۔
اس کے بعد کانگریس کے تمام کونسلر شور مچاتے ہوئے کارپوریشن چیئرمین سوریہ ونشی کے سامنے پہنچ گئے۔ انہوں نے مکمل کونسلر فنڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بھی لگائے۔ کارپوریشن کے چیئرمین نے سمجھا کر سب کو واپس کردیا۔ بلاک کانگریس کمیٹی نے کارپوریشن دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔
وہ ‘نریلا کی میئر کے سلوگن لیکر احتجاج کرنے آئے تھے۔ کونسلر فنڈ کے معاملے پر چیئرمین سوریہ ونشی نے کہا کہ کونسلر فنڈ پر روک لگانا ٹھیک نہیں ہے۔ ادھر کونسلر فنڈ کے معاملے پر بی جے پی اور کانگریس کے کونسلر آمنے سامنے آگئے۔ ایم آئی سی ممبر رویندریتی اسی معاملے پر بات کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تو چیئرمین سے ان کی ہلکی سی تکرار ہوگئی۔ اس کے بعد چیئرمین سوریہ ونشی نے اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کردیا۔
وقفہ سوالات کے دوران کونسلر یوگیندر سنگھ گڈو چوہان نے مفت پارکنگ کے بعد بھی فیس وصول کرنے کا مدعا اٹھایا۔ جس پر چیئرمین نے متعلقہ کا ٹینڈر منسوخ کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت دی۔ چیئرمین سوریہ ونشی نے کہا کہ جہاں مفت پارکنگ ہے وہاں بورڈ لگائے جائیں۔ اس کے باوجود اگر عوام سے پارکنگ فیس وصول کی گئی تو ذمہ دار زونل آفیسر ہوں گے۔