منفی حالات میں بیٹنگ کی عادت ڈالیں: پراگ

0
12

ممبئی، 02 اپریل (یو این آئی) راجستھان رائلز کے بلے باز ریان پراگ نے کہا کہ انہیں منفی حالات میں بلے بازی کرنے کی عادت ہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل ایسا کر رہے ہیں۔کل ممبئی انڈینس کو چھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد پراگ نے کہاکہ “میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اسی طرح کے حالات میں بیٹنگ کرتا ہوں۔ جوس بٹلر کے آؤٹ ہونے کے بعد روی چندرن اشون بھی آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد میں نے سوچا کہ یہ وہ کام ہے جو میں گزشتہ چھ ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں کر رہا ہوں۔واضح رہے کہ پیر کو راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینس کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر اس سیزن میں مسلسل تیسری جیت درج کی۔ اس میچ میں ریان پراگ ایسے وقت بلے بازی کے لیے آئے جب 126 کے تعاقب میں راجستھان نے 26 کے اسکور پر دو وکٹ گنوا دیے تھے۔ پراگ نے 39 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور اورنج کیپ بھی جیتی۔ اس میچ جیتنے والی اننگز سے پہلے پراگ نے اس سیزن کی پہلی اننگز میں 43 اور 85 رنز بنائے تھے۔