بھوپال، 3 جنوری: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ ریاست کے مہا کوشل علاقہ میں تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈویزن کے تمام اضلاع میں نئی صنعتوں سے لوگوں کو کثیرتعداد میں روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی۔ فوڈ پروسیسنگ، دودھ کی پیداوار اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں سے شہریوں کو مستفید کیاجائیگا۔ ایلیویٹڈ کوریڈور تقریباً 800 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا، جو ریاست کا سب سے بڑا کوریڈور ہوگا۔ مہا کوشل علاقہ میں عوامی تعاون سے ترقی کا کارواں آگے بڑھے گا۔ ترقی کا کام جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو آج جبلپور میں 409.53 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن اور افتتاح کر رہے تھے۔ ان میں 100.66 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا بھومی پوجن اور 308.87 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ جنگلاتی گائووںکے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ آج برگی ڈیم کے متاثرہ 10 گائووںکے 1414 خاندانوں کو اراضی کے ریکارڈ کے پٹہ بھی فراہم کیے گئے۔ جبلپور میں 63 ایکڑ کے علاقے میں آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام کیا جائے گا، اس کی لاگت 400 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ 65 کروڑ روپے کی لاگت سے گارمنٹس اور فیشن ڈیزائن کلسٹر کی ترقی ہوگی۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کئی مستحقین کو فوائد بھی فراہم کئے۔ پروگرام میں 1414 خاندانوں کو زمین کے حقوق کے پٹے فراہم کئے گئے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے آج جبلپور میں اسکل ڈیولپمنٹ، میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، شہری ترقیات اور ہاؤسنگ محکمات کے ترقیاتی کاموں کی شروعات کی۔ ان ترقیاتی کاموں سے جبلپور شہر کی تصویر بدل دیں گے۔ ان میں برگی ضلع جبلپور میں03ٹریڈ آئی ٹی آئی کا بھون تعمیری کام ، این ایس سی بی میڈیکل کالج جبلپور میں گریجویٹ داخلہ صلاحیت 150 سے 250سیٹر ترقی، شاردا نگر پارک میں رانجھی ون وہار تعمیری کام ( وزیراعلیٰ شہری علاقہ انفرااسٹریکچر تعمیری اسکیم ) ، رانی اونتی بائی وارڈ چگنر فرما کالونی اور راجل سٹی سے سورن بھومی مین روڈ میں ایم 30سیمنٹ سڑک تعمیر ، مہاراجہ اگرسین وارڈ کے تحت اہنسا چوک سے واسو ڈیری ہوتے ہوئے سائبر جنکشن تک ایم 30سی سی روڈ، ڈویزن نمبر 14کے تحت مہاراجہ اگرسین وارڈ گربا اسکیم نمبر5/14میں مختلف مقامات پر ایم 30سی سی روڈ تعمیری کام سمیتی ، 750ایم ایم پائپ لائن راجل کامپلیکس آغا چوک سے300ایم ایم پائپ لائن سرودیہ نگر تک اور مختلف مقامات پر پائپ لائنوں کا کام ، جبلپور اسمارٹ روڈ فیس1( رائٹ ٹائون روڈ) ، جبلپور اسمارٹ روڈ فیس2( گول بازار روڈ) اور نیتاجی سبھاش چندر بوس میڈیکل کالج جبلپور میں85پی جی سیٹ اضافہ تعمیری کام شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ نرمدا کے 17 گھاٹوں پر بھی ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔ یہ گھاٹ ایودھیا اور ہریدوار کی طرز پر بنائے جائیں گے۔ نرمدا جی مشرق سے مغرب کی جانب بہتی ہیں۔ مدھیہ پردیش کے شہری عقیدت کے ساتھ ماں نرمدا کی آرتی کرتے ہیں۔ گھاٹوں کی ترقی سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی عمل کیا جائے گا۔
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ممبرپارلیمنٹ وی ڈی شرما نے کہاکہ وزیراعظم مودی مدھیہ پردیش کی ترقی اورغریب فلاح وبہبود کیلئے وقف ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مہاکال کی نگری کو سنوارنے کا کام کیا ہے ۔ وہ پورے ملک میں ترقی کیلئے پابند ہیں۔ جبلپور میں وزراتی کونسل کی پہلی میٹنگ کی پہل قابل تعریف ہے ۔ وزیر تعمیرات عامہ مسٹر راکیش سنگھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو مہاکال کے بھکت ہیں۔ ان کی قیادت میں مدھیہ پردیش ترقی کی راہ پر آگے بڑھے گا۔ پروگرام میں مرکزی وزیر پھگن سنگھ کلستے ، وزیر قبائلی امور کنور وجے شاہ، راجہ سبھا ممبرپارلیمنٹ شریمتی سمترا والمکی،سابق وزیر اجے وشنوئی ، ممبرپارلیمنٹ اشوک روہانی ، پربھات ساہو، سبھاش تیواری کے ساتھ ہی سشیل تیواری ،مسٹر ابھیلاش پانڈے ،مسٹر نیرج ٹھاکر اور متعدد مقامی عوامی نمائندے موجود تھے۔