نئی دہلی ، یکم اپریل (ہ س)۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بار گرمی کے موسم میں اپریل سے جون تک ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا اور گرمی کی لہر مزید دنوں تک رہے گی۔محکمہ موسمیات نے پیر کو اگلے تین ماہ کی پیشن گوئی جاری کردی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ گرمی کے موسم کے دوران جنوبی جزیرہ نما کے بیشتر حصوں ، وسطی ہندوستان ، مشرقی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں معمول سے زیادہ گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے مہاپاترا نے آج ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی لہر سے بزرگوں ، بچوں اور صحت کے مسائل میں مبتلا افراد کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ گرمی سے متعلق بیماریوں جیسے تھکن ، سن اسٹروک اور ہیٹ اسٹروک کے لیے زیادہ حساس ہونے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، شدید گرمی میں طویل نمائش پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے اور بنیادی ڈھانچے جیسے پاور گرڈز اور ٹرانسپورٹیشن سسٹم پر دباو¿ ڈال سکتی ہے۔محکمہ کے مطابق وسطی ہندوستان ، شمالی میدانی علاقوں اور جنوبی ہندوستان کے کئی علاقوں میں گرمی کی لہر دو سے آٹھ دن تک رہنے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں 23 ریاستوں نے گرمی کی لہر کی وجہ سے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں 7 اپریل تک شدید بارش/طوفان کی سرگرمی جاری رہنے کا امکان ہے۔
تاہم، 3 سے 5 اپریل کے دوران وسطی اور جزیرہ نما ہندوستان کے کچھ حصوں میں گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔