فلوریڈا، 31 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے آسٹریلیائی جوڑی دار میتھیو ایبڈن نے میامی اوپن 2024 ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔فلوریڈا کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں ہفتہ کو کھیلے گئے میامی اوپن کے فائنل میں ٹاپ سیڈ یافتہ بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی ایک گھنٹہ 43 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ایک سیٹ پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ امریکی آسٹن کریجیک اور کروشیا کے ایوان نے ڈوڈگ کے خلاف 6(3)-7(7)، 6-3، 10-6 سے جیت حاصل کی۔اس جیت کے ساتھ ہی 44 سالہ بوپنا نے گزشتہ سال انڈین ویلز میں بنایا گیا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔قابل ذکر ہے کہ بوپنا گزشتہ سال 43 سال کی عمر میں سب سے عمردراز اے ٹی پی 1000 ماسٹرز چیمپئن بنے تھے۔ اس جیت سے بوپنا اور ایبڈن کو بھی مینزڈبلز رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے میں مدد ملی۔