نئی دہلی 31مارچ:دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی میگاریلی سے خطاب کرتے ہوئے مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ اس ملک کی جمہوریت کو برقرار رکھنا یہی ہماری آزادی ہے۔ ہمیں ان پارٹیوں کو کامیاب کرنا ہوگا جو ملک میں سیکولرازم اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ایک ساتھ آئی ہیں۔ ستارام یچوری نے کہا کہ ہمیں آزادی چاہئے، ہماری وہی آزادی جو ہمیں ہمارا آئین دیتا ہے۔ جس میں تمام مذاہب آزاد رہیں۔ ہمیں اس آزادی کی حفاظت کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اسی آزادی کو حاصل کریں گے اور ا ن طاقتوں کو ہرائیں گے، مودی حکومت کو ہرائیں گے جو آج ہمارے ملک کو برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ سیتارام یچوری نے مزید کہا کہ آج ہم ملک میں جو لوٹ کھسوٹ دیکھ رہے ہیں، جو مہنگائی کی مار دیکھ رہے ہیں جو بدعنوانی دیکھ رہے ہیں ان سے اگر ہمیں آزادی چاہئے تو ہمیں پہلے اس حکومت سے آزادی حاصل کرنی ہوگی۔ سیتارام یچوری نے کہا کہ کلیوگ کے امرت کال میں اتفاق سے زہر کا کلش (گھڑا) اچھے لوگوں کے ہاتھ میں آگیا ہے اور امرت کا کلش برے لوگوں کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔ اس امرت کے کلش کو ہمیں ان برے لوگوں کے ہاتھوں سے لانا ہے اور ملک کی عوا م کے فائدے کے لیے اس کا استعمال کرنا ہے۔ یہی امرت کال کا مطلب ہے۔ اور اگر اس امرت کو ہمیں حاصل کرنا ہے تو انڈیا الائنس کو کامیاب کرنا ہوگا۔
تمل ناڈو میں ایسٹر کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
چنئی، 31 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو میں عیسائیوں نے اتوار کو مصلوب کئے جانے کے بعد یسوع مسیح کے جی اٹھنے کی علامت ایسٹر کا جشن روایتی انداز اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ ے منایا۔