بھوپال:3جنوری:وزیر مملکتپسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود (آزادانہ چارج) کرشنا گوڑ نے آج جبل پور میں اپنے قیام کے دوران گوکل پور رانجھی میں واقع پوسٹ میٹرک گرلز ہاسٹل کا اچانک معائنہ کیا۔ وزیرمملکت مسز گوڑ نے ہاسٹل کے طلبہ سے فرداً فرداً بات کی اور ان سے ہاسٹل کے انتظامات اور مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔طالبات نے وزیرمملکت شریمتی گوڑ سے کہا کہ انہیں ہاسٹل میں حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام سہولیات مل رہی ہیں۔ وہ ہاسٹل کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔ مسز گوڑ نے ہاسٹل کے کمروں کی صفائی، احاطے کی صفائی، ہاسٹل میں دیے گئے کمبل، گدے وغیرہ کا بھی قریب سے معائنہ کیا۔ انہوں نے ہاسٹل کے باتھ روم اور ٹوائلٹ کی صفائی کا بھی معائنہ کیا۔ وزیرمملکت شریمتی گوڑ نے ہاسٹل انتظامیہ سے کہا کہ ہاسٹل اور ہاسٹل کے احاطے میں صفائی کا اچھا انتظام ہے۔ انہوں نے اس طرح کے انتظامات کے لئے عہدیداروں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس موقع پر موجود محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہاسٹل میں صدر جمہوریہ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ مشہور سماجی کارکن شریمتی ساوتری بائی پھولے کی تصویریں لگائیں۔