حیدرآباد، 27 مارچ (یو این آئی) تجربہ کار بلے باز سچن تیندولکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینس کے لیے اپنا 200 واں میچ کھیل رہے روہت شرما کو بدھ کو 200 نمبر لکھی جرسی تحفے میں دی ہے۔آج جیسے ہی وہ آئی پی ایل کے آٹھویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ممبئی انڈیا کے لیے میدان میں اترے، روہت شرما ممبئی کے لیے اپنا 200 واں میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ میچ سے پہلے سچن نے روہت کو 200 نمبر کی جرسی پیش کی اور ان کے شاندار کیریئر کے لیے مبارکباد دی۔روہت شرما نے آئی پی ایل میں کل 245 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر چھ ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔