چنئی، 22 مارچ :پانچ بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2024 کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ نئے کپتان روتوراج گائیکواڑ کی قیادت میں CSK نے سیزن کے ابتدائی میچ میں RCB کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔چیپاک اسٹیڈیم، چنئی میں ٹاس جیتنے کے بعد آر سی بی نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ انوج راوت نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 20 گیندوں پر صرف 21 رنز بنا سکے۔ مستفیض الرحمان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں چنئی نے ہدف 18.4 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شیوم دوبے (34) اور رویندر جڈیجہ (25) نے پانچویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 66 رنز جوڑے۔قبل ازیں نوجوان انوج راوت 48 رنز اور دنیش کارتک کی ناقابل شکست 38 رنوں کی شاندار اننگز کی بنیاد پر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعہ کو چنئی سپر کنگز کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا۔آج یہاں آرسی بی نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کرنے اتری آرسی بی کے لئے سلامی بلے باز وراٹ کوہلی اور کپتان فاف ڈو پلیسس نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 41 رن جوڑے۔ مستفیض الرحمن نے پانچویں اوور میں دو وکٹ لے کر آر سی بی کو بیک فٹ پر لا دیا۔ ڈوپلیسی 23 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں رجت پاٹیدار کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد چاہر نے گلین میکسویل کو صفر پر آؤٹ کرکے آر سی بی کو تیسرا جھٹکا دیا۔ وراٹ کوہلی نے کیمرون گرین کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اس دوران وراٹ نے ٹی-20 میں اپنے 12 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔ وراٹ کو بھی مستفیض الرحمن نے روندرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ انہوں نے ایک چھکا کی مدد سے 20 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔ اس کے بعد مستفیض الرحمان نے کیمرون گرین کو 18 رنز پر بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔انوج راوت نے 25 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 48 رنز بنائے۔ وہ میچ کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ دنیش کارتک نے 26 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
دونوں بلے بازوں نے چھٹے وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت کرتے ہوئے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔چنئی کے لیے مستفیض الرحمان نے 29 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ دیپک چاہر کوایک وکٹ ملا۔