بھوپال، 21 مارچ : کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کے کئی لیڈروں نے جمعرات کو ریاستی بی جے پی کے دفتر میں منعقد ایک پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت لی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ وشنودت شرما، لوک سبھا الیکشن کے ریاستی انچارج ڈاکٹر مہیندر سنگھ، نیو جوائننگ گروپ کے ریاستی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نروتم مشرا، ریاستی حکومت کے وزیر تلسی سلاوٹ اور ستنا کے رکن پارلیمنٹ گنیش سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔جمعرات کو ریاستی بی جے پی کے دفتر میں کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ستنا سے ضلع پنچایت رکن دیودت سونی، ریوا سے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ دیوراج سنگھ، ناگود کے سابق کانگریس ایم ایل اے یادویندر سنگھ، سرمور کے سابق میئر رینو شاہ، منگواں سے کانگریس کے سابق اسمبلی امیدوار اور سابق ضلع پنچایت صدر ببیتا ساکیت، ستنا کے سابق میونسپل کارپوریشن صدر سدھیر سنگھ تومر، ستنا کے سابق میئر اور میونسپل کارپوریشن کے صدر پشکر سنگھ، دھرمیندر سنگھ دیورا، ستنا کے ضلع پنچایت ممبر سنجے سنگھ، سرمور سے بی ایس پی اسمبلی امیدوار بی ڈی پانڈے، چترکوٹ سے بی ایس پی کے سابق اسمبلی امیدوار رویندر سنگھ پٹواری، انوپ پور سے بی ایس پی کے سابق ضلع صدر روہت ساہو، پٹن، جبل پور سے بی ایس پی کے سابق اسمبلی امیدوار رام منوہر تیواری، ریٹائرڈ آئی جی راجیش پٹاریہ، دموہ سے مدھیہ پردیش کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری حکم سنگھ لودھی۔ دموہ سے مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی سکریٹری ونے دوبے،سانویر کے اندور ضلع کارگذار صدر بلرام پٹیل، جن پد ممبر سنتوش چودھری، کانگریس کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری وکاس یادو وکی، کانگریس آئی ٹی سیل میڈیا انچارج پیوش دوبے، ٹی آئی ساگر سکسینہ، ریٹائرڈ ڈائرکٹر سیکورٹی اسمبلی اروند کمار رگھوونشی، شہڈول ڈسٹرکٹ ممبر سریکھا سکسینہ، کانگریس مورچہ کے ضلع جنرل سکریٹری رینوکا شکلا، بھنڈ ضلع کے کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری آشیرواد شرما سمیت ستنا، ریوا، سیور، شہڈول، انوپ پور اور جبل پور کے 1500 سے زائد کانگریس عہدیداروں، عوامی نمائندوں اور کارکنوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کام سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وزیر اعلیٰ اور ریاستی صدر نے گمچھا اڑھاکر ان کا استقبال کیا۔