بھوپال۔18 مارچ (شہری نمائندہ) راجدھانی بھوپال کے مدھیہ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے عارف مسعود نے شہر کے نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ بعد نماز فجر وی آئی پی روڈ پر جاکرموٹر سائیکلوںسے اسٹنٹ نا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں ۔جو آنے والے وقت میں گھر اور شہر کا مستقبل ہیں، نوجوانوں سے ان کے والدین اور ملک کو کافی امیدیں ہیں ، خدارا اپنی اور اپنے خاندان کی فکر کریں۔ نوجوان فجر کی نماز کے بعد اپنے گھروں میں عبادت کریں، قرآن کی تلاوت کریں ،یا پھر اپنے کاروبار پر غور کریں اور اگر کوئی کام نہیں تو اپنے گھروں میں آرام کریں ۔عارف مسعود نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ نے ہمیں عطا کیا اس کی قدر کریں ۔