شیوموگا (کرناٹک)، 18 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے’ شکتی کے خاتمے سے متعلق تبصرے کی آج سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کی ناری شکتی اور ہندو مذہب کی توہین ہے۔ مسٹر مودی نے انڈیا گروپ پر ‘شکتی کے تصور کو ختم کرنے کا الزام لگایا اور ملک میں خواتین کی خدمت اور انہیں بااختیار بنانے کے تئیں اپنے عزم پر زور دیا۔انہوں نے لوک سبھا انتخابات سے قبل یہاں ایک جلسہ عام میں کہا انڈیا گروپ نے ‘شکتی کے تصور کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس نے نہ صرف ہندو مذہب بلکہ ہندوستان کی خواتین کی طاقت ’ناری شکتی‘ کی بھی توہین کی ہے” ۔ انہوں نے کہا ، مودی ہندوستان کی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کی خدمت اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر نے تجارتی شہر ممبئی میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران مسٹر مودی کے بارے میں یہ تبصرہ کیا تھا کہ وہ اقتدار کے لیے ” مکھوٹا” ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسٹر مودی کے خلاف ہماری لڑائی ذاتی سطح پر نہیں ہے۔ مسٹر مودی ایک ‘مکھوٹا ہیں، جو ‘شکتی(طاقت) کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ ایک کم عمیق شخص ہے، جس کا سینہ 56 انچ نہیں ہے۔