گوالیار، 3 مارچ (ایجنسیاں) آج گوالیار میں کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری کے ساتھ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری، جنرل انچارج، سابق وزیر اعلیٰ، لیڈران نے بھی شرکت کی۔ اس دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ ہم بھارت جوڑو یاترا کے مرینا- گوالیار آمد پر لوگوں کے ذریعہ کئے گئے راہل گاندھی کے پرجوش تاریخی استقبال کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔
مدھیہ پردیش کانگریس صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ راہل گاندھی جی نے مدھیہ پردیش کی سرزمین پر عام لوگوں سے جڑے مسائل کو اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی جی نے نوجوانوں، کسانوں اور مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے۔ عوام کے سامنے یہ بھی واضح کیا کہ کسانوں کو ایم ایس پی دینے کے مطالبے پر کانگریس کے کیا خیالات ہیں۔ ساتھ ہی کسانوں کو ایم ایس پی دینے کا اعلان بھی لوگوں کے درمیان رکھا گیا۔ آج ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سب سے بڑے مسائل ہیں جس کے مستقبل میں برے نتائج برآمد ہوں گے۔