ممبئی، 14 مارچ (یو این آئی) ممبئی نے آج رنجی ٹرافی کے فائنل میں ودربھ کو 169 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ 42 ویں بار رنجی ٹرافی کا خطاب جیت لیا۔ودربھ نے کل کے پانچ وکٹ پر 248 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کپتان اکشے واڈکر 102 رن کی شکل میں ودربھ کا چھٹا وکٹ گرا۔ انہیں کوٹیان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ودربھ نے محض 13 رنز جوڑنے کے بعد چار وکٹ گنوا دیے۔
ہرش دوبے 65، آدتیہ سروٹے 3، یش ٹھاکر6، اومیش یادو6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ودربھ کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 134.3 اوور میں 368 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ممبئی کے لیے تنوش کوٹیان نے سب سے زیادہ چار وکٹ لیے۔ امیش یادو اور تشار دیش پانڈے کو دودووکٹ ملے۔ دھول کلکرنی اور شمس ملانی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگ میں ممبئی کے نوجوان بلے باز مشیر خان نے فائنل میں 136 رنز بنائے تو وہیں شریاس ایئر 95 اور کپتان اجنکیا رہانے (73) رنز کی اننگزکی بدولت ممبئی نے 418 رنز بنا کر ودربھ کو جیت کے لئے 538 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ممبئی نے پہلی اننگ میں شاردل ٹھاکر کے 75 رنز اور پرتھوی شا کے 45 رنز کی مدد سے 224 رنز بنائے تھے۔ ودربھ کی جانب سے ہرش دوبے نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
یش ٹھاکر نے تین وکٹ لئے۔ آدتیہ ٹھاکرے اور امن موکھڑے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس کے جواب میں ودربھ کی ٹیم پہلی اننگ میں آرتھو ٹائیڈے 23 رنز، آدتیہ ٹھاکرے 19، یش راٹھور 27 اور یش ٹھاکر 16 رنز کے ساتھ 105 رنوں پر سمٹ گئی ۔ ممبئی کی جانب سے دھول کلکرنی، شمس ملانی اور تنوش کوٹیان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاردل ٹھاکر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔