بھوپال ایئرپورٹ کو پھر ملا ملک میں پہلا مقام
بھوپال، 13 مارچ (رپورٹر) بھوپال کے راجہ بھوج ہوائی اڈے پر حالیہ دنوں میں دی گئی سہولیات سے مسافر خوش ہیں۔ کسٹمر سیٹسفکیشن سروے میں بھوپال نے لگاتار دوسری بار ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی نے ملک کے 56 ایئرپورٹس پر سروے کیا تھا۔ مسافروں نے بھوپال کو کسٹمر سروس ایریا میں پانچ میں سے پانچ پوائنٹس دیے ہیں۔ جبکہ ادے پور کو دوسرا مقام ملا ہے۔ اندور ہوائی اڈے کو اس سروے میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔کسٹم درجہ ملنے کے دوسرے دن ایئرپورٹ اتھارٹی نے کسٹمر سیٹسفیکشن انڈیکس جاری کیا ہے۔ یہ سروے جولائی اور دسمبر 2023 کے درمیان کیا گیا تھا۔ آخری سروے جنوری اور جون 2023 کے درمیان کیا گیا تھا۔ اس وقت پہلی بار بھوپال نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔