بھوپال:12مارچ:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو چھتیس گڑھ کے ایک روزہ دورے پر آج رائے پور پہنچے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ مسٹر وشنو دیو سائی سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر خیرسگالی ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی مسٹرسائی کو گلدستہ اور ملبوسات پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی مسٹرسائی نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو ایک یادگاری تحفہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مسٹرسائی کے ساتھ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی ترقی کے ساتھ دونوں ریاستوں سے متعلق عوامی بہبود کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کئی عوامی نمائندے موجود تھے۔رائے پور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ آج چھتیس گڑھ کی مقدس سرزمین کا دورہ کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔