بھوپال:12؍مارچ:پرانے بھوپال کے ناریل کھیڑا میں قائم دو دینی مکاتب جامعہ اطہر اور مدرسہ سید مقصود علی جو دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کے زیر نگرانی اپنی دینی خدمات انجام دے رہے ہیں مذکورہ مکاتب میں پڑھنے والے درجہ سوم کے طلباء اور طالبات کے ناظرہ قران کریم کی تکمیل کے موقع پر ایک شاندار پروقار نورانی تقریب محفل تکمیل قران کریم کا انعقاد بتاریخ بمقام ایم پی رسورٹ شکتی شیامپور بای پاس بھوپال میں کیا گیا۔ جس کی صدارت جناب قاضی شہر بھوپال سید مشتاق علی صاحب ندوی دامت برکاتہم نے فرمائی اس موقعہ پر مدرسہ کے طلبہ و طالبات نے اپنے ثقافتی اور دینی پروگرام بہت اچھے انداز میں پیش کیے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے جناب حاجی محمد ہارون صاحب جمیعۃ علماء مدھ پردیش نے مذہب اسلام کے ساتھ ساتھ جمیعۃ علماء کے پروگراموں کا تعارف کرایا وہیں اس پروگرام کے نگراں حافظ محمد اسماعیل بیگ صاحب صدر جمیعۃ علماء ضلع بھوپال نے بچوں میں بنیادی دینی تعلیم کی اہمیت پر زور ڈالا ۔ ناظرہ قران کریم مکمل کرنے والے تمام طلباء کو اسناد تقسیم کی گئیں پروگرام کے کنوینر جناب گڈو بھائی نے تمام مہمانوں کا شال اوڑھا کر استقبال کیا حاجی محمد کلیم صاحب ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء مدھیہ پردیش اور پروگرام میں تشریف لائے کثیر تعداد میں علماء کرام نے اس محفل کو مزید نورانی بنا دیا اور بچوں کی خوب حوصلہ افزائی فرمائی۔بعد ازیں حضرت مولانا سید مشتاق علی صاحب ندوی دامت برکاتہم قاضی شہر بھوپال کے صدارتی خطاب اور دعا پر اس نورانی محفل کا اختتام ہوا۔آخر میں پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مدرسہ کے ناظم مولانا محمد اطہر ندوی نے تمام علماء کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔