ممبئی(ایجنسی) گل بوٹے ممبئی کی جانب سے ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی ، ایشین سٹی سولاپور کا تعارفی اور ممبئی کارپوریشن میں 30 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہونے والے اشفاق احمد عبدالکریم شیخ (ایڈمنسٹریٹیو افیسر، اے و بی وارڈ )کے اعزاز میں استقبالیہ و اعتراف خدمات پروگرام، کانفرنس ہا ل، اسلام جمخانہ، مرین ڈرائیو ، ممبئی میں 6 مارچ 2024 کی شام منعقد کیا گیا. فاروق سید، ایڈیٹر گل بوٹے‌نے سورہ فاتحہ کی ترجمانی سے پروگرام کا آغاز کیا پھر موصوف نے ان کے اہم پروجیکٹ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوے پی پی ٹی کی مدد سے ایشین مائناریٹیز یونیورسٹی اور ایشین سٹی سولاپور کے تعلق سے شرکاء کو تفصیلات سمجھائیں. بعد ازاں اعزازی شخصیت اشفاق احمد عبدالکریم شیخ (ایڈمنسٹریٹیو افیسر) کا مختصراً تعارف اور ان کی پیش بہا تعلیمی خدمات کو ناصر علی (اے او) نے پیش کیا۔ مہمان خصوصی یوسف ابراہانی (صدر اسلام جمخانہ ممبئی) اور صدر جلسہ ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر ( سماجی خدمتگار ممبئی) کے ہاتھوں اشفاق احمد کی گل پیشی و اعزاز سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر قاسم امام (برہانی کالج) نے بھی پروجیکٹ کی خصوصیات بتائیں۔ کوکن بنک کے سی ای او جناب اکبر کونڈکری اور دوسرے افسران نے کوکن بینک کی اسکیموں اور ایشین سٹی میں پلاٹ بک کرنے والوں کے لیے لون کی تفصیلات بتائیں۔ آخر میں دعا و عشائیہ کے بعد پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔