بھوپال 2جنوری پریس ریلیز۔ سال نو 2024 کی پہلی شام خلیل اسلم قریشی کے غریب خانہ پر چندوسی مرادآباد سے تشریف لائے معروف شاعر نسیم حاشمی چندوسی کے استقبال میں شہر بھوپال اور مدھیہ پردیش کی معروف اور مقبول ترین شعراء پر مشتمل ایک ادبی شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت شہر کی معروف شخصیت اقبال مسعودنےفرمائ مہمانان ذی وقار چندوسی سے تشریف لائے جناب نسیم حاشمی چندوسی اور مدھیہ پرادیش کے عظیم شاعرظفرسہبائی تھے مہمانان خصوصی معروف شاعر عارف علی عارف اور ساجد پریمی تھےپروگرام کی نظامت مشہور شاعر اور ناظم ڈاکٹر احسان اعظمی نے بخوبی انجام دی جسکو سبھی نے سراہا نشست سے پہلے طعام کا انتظام کیا گیا تھا پہلے سبھی مہمانان نے کھانا نوش فرمایا بعد عشائیہ شعری نشست شروع کی گئی جن شعراء کرام نے اپنا کلام سے محظوظ کیا انکے اسم گرامی ہیں حضرات اقبال مسعود ۔نسیم حاشمی۔ ۔ظفر سہبائی۔ عارف علی عارف کی ساجد پریمی، شعیب علی خان ۔
احسان اعظمی ۔ناچیز خلیل اسلم قریشی۔ ڈاکٹر مبارک شاہین۔ شہنشاہ میاں، سرور حبیب ۔ ڈاکٹر نسیم خان۔ سہیل عمر ۔ذاہد بھوپالی ۔پروگرام دیررات اختتام پذیر ہوا۔ تمام شعراء کرام کے اپنا منتخب کلام بہت خوب صورتی کے ساتھ اپنے نے اپنے انداز میں پیش کیا تمام سامعین نے شعراء کرام کو داد اور تحسین سے نوازا اور سامعین انتہائی محظوظ ہوئے شہر کی معزز اور معروف شخصیات بطور سامعین شرکت کی جنکے اسم گرامی ہیںبھوپال کیمرا کلب اور بہت سی تنظیموں کے بانی سید ،ط پاشہ ، بھوپال کی ہر دل عزیز شخصیت ایس ایم کانوینٹ اسکول بھوپال ، خادمین ادبب ،اور بھوپال ادب ، گروپس کے بانی سید ساجد حسن ،قصبہ سرونج سے تشریف لائے محترم فہمید ، ڈاکٹر جاوید نعمانی،محمد عتیق ،ریحان اسلم قریشی ،ڈاکٹر عامر اسلم قریشی،ڈاکٹر عمران ،اسلم قریشی، یاسر اسلم قریشی سول انجینئر املتاس گروپ شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر پروگرام کے صدر جناب اقبال مسعود نے اپنا صدارتی خطاب کیا اور آخر میں ناچیز خلیل اسلم قریشی نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیئے تمام شعراء کرام اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔