بھوپال، 10 مارچ ( پریس ریلیز) آج اقبال لائبریری میں مرحوم رشید انجم صاحب کے بعد انتظامیہ کمیٹی میں جو سکریٹری شپ کا خلا پیدا ہو گیا تھا، اسی سلسلہ میں یہ میٹنگ رکھی گئی ۔جس میں چیئرمین سید منور علی نے موجود ممبران سے مشورہ کر اتفاق رائے اور مرحوم رشید صاحب نے اپنی زندگی میں اظہارِ خیال اسی نام پر فرمایا تھا۔ حسن مصطفیٰ کا اعلان کر دیا۔جس پر موجود ممبران نے قبول کیا۔ میٹنگ میں موجود صاحبان میں ایکزیکٹیو بورڈسید منور علی چیر مین، کلیم اختروائس چیرمین، سید محمد اصغر، ایڈوائزر، تسنیم راجا ایکزیکٹیو ممبر، محمد ماہر تنظیم مشیر، عبدالعزیز خان لائبریرین، حسن مصطفیٰ ایکزیکٹیو ممبر،نسیم خان بھوپالی ایکزیکٹیو ممبر، یوسف خان ایگزیکٹیو ممبر کے علاوہ شرکت کرنے والوں میں فرحان رشید خان (فرزند جناب رشید انجم ) ،شمیم حیات، جاوید نعمانی، ریحان رشید خان ،موجود رہے۔ اس موقع پر فرزند رشید انجم نے کیش -/10000 روپیہ کا عطیہ دیا۔جس کا اعلان انہوں تعزیتی پروگرام میں کیا تھا۔سید منور علی صاحب نے کہا انتظامیہ کمیٹی کے لوگوں کا ایک واٹس ایپ گروپ بنایا جائے۔اور اعزازی ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ محمد ماہر نے بہت ہی مفید مشوروں سے نوازا۔ اور کلیم اختر صاحب نے بعد عید صفائی، ہفتہ کے بابت بات کہی ۔