بھوپال:2جنوری:انڈین پولیس سروس کے ٹرینی افسران نے منترالیہ میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی پی مسٹر سدھیر کمار سکسینہ اور ٹرینی انڈین پولیس سروس کے افسران نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ٹرینی افسران کو نیک خواہشات اور مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ٹرینی پولیس افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا کام لگن اور محنت سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ کسی سے ملیں تو اس کے بارے میں اچھی باتیں اپنی ڈائری میں لکھیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔