بھوپال، 10 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے جسٹس ستیندر کمار سنگھ کو مدھیہ پردیش کا لوک آیکت مقرر کیا ہے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق، جسٹس سنگھ کو مدھیہ پردیش لوک آیوکت اور اُپ لوک آیوکت ایکٹ 1981 کے سیکشن 3 کی ذیلی دفعہ (1) میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے لوک آیکت کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تقرری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔