کابل، 2 جنوری (یو این آئی) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹراٹ کی مدت کار میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ٹراٹ کو اس سے قبل جولائی 2022 میں ڈیڑھ سال کے معاہدے پر افغانستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بنایا گیا تھا، نئے معاہدے کے مطابق وہ اب 2024 تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ رہیں گے۔افغانستان نے گزشتہ سال کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان، انگلینڈ، سری لنکا اور نیدرلینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی تھی۔ ورلڈ کپ کے بعد، ٹراٹ نے کہاتھا، “اس ٹیم کے ساتھ میں نے اپنے وقت کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔ ہم اس کامیابی کو مزید جاری رکھنا چاہیں گے۔‘‘یہ پہلا موقع تھا جب ٹراٹ کو کسی سینئر قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھااور ان کی مدت کار میں ٹیم کو بڑی کامیابی ملی۔