دھرم شالہ، 9 مارچ (یو این آئی) کمر میں اکڑن کی وجہ سے کپتان روہت شرما دھرم شالہ ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو میدان نہیں اترے۔ ان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان جسپریت بمراہ نے کپتانی کی باگ ڈور سنبھالی۔ ہندستان کو سیریز کے دوران اپنے ٹاپ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوئیں۔ بمراہ کو رانچی ٹیسٹ کے لیے بریک دیا گیا تھا اور رجت پاٹیدار کو دھرم شالہ ٹیسٹ کے دوران ٹخنے میں درد ہوا تھا۔ رویندر جدیجہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے وشاکھاپٹنم ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں تھے اور روی چندرن اشون کو راجکوٹ ٹیسٹ کے دوران فیملی ایمرجنسی میں شرکت کے لیے گھر واپس آنا پڑا۔