تہران18نومبر: ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’مہر نیوز ایجنسی‘ کی رپورٹ کے مطابق، منگل کے روز امریکہ نے ایران کے جزیرہ قشم کے کئی ٹھکانوں پر زبردست حملے کیے ہیں۔ شہر قشم کے شمال مغربی حصے میں رہنے والے لوگوں نے ایک کے بعد ایک کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حالانکہ، ابتدائی بیان میں ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے ان حملوں سے کسی بھی رہائشی، تجارتی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ لیکن انتہائی حساس سمجھے جانے والے اس جزیرے پر براہ راست حملہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اب ایران کو براہ راست پیغام دینے کے موڈ میں ہے، اور اس لڑائی میں جزیرہ قشم ایک طرح سے بلی کا بکرا بنتا نظر آ رہا ہے۔
امریکی حملوں کے بعد ایران بھی خاموش نہیں بیٹھا۔ ایران کی طاقتور فوجی یونٹ پاسداران انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر موجود ایک امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملہ کیا ہے۔ آئی آر جی سی نے اس کارروائی کو ’بدلہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی ڈرون مسلسل ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے تھے اور یہ حملہ اسی کا جواب ہے۔
نابالغ لڑکی سے عصمت دری کا الزام
باراں، 18 نومبر (یواین آئی) راجستھان میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم کے معاملات میں حساسیت اور فوری کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باراں پولیس نے ایک سنگین معاملے میں منفرد پہل کی ہے۔