بھوپال 18 نومبر: وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی صدارت میں منندسور کے گاندھی ساگر واقع گاندھی ساگر فاریسٹ ریٹریٹ میں ڈیسٹینیشن کابینہ کا 9 واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کابینہ کے فیصلوں کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے مدھیہ پردیش کی مجموعی صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کو فروغ دینے، قابل تجدید توانائی، فضائی رابطے اور انتظامی اصلاحات سے متعلق کئی دور رس فیصلے کیے ہیں۔ ریاست میں صنعتی بنیادی سہولتوں کے توسیع کے لیے منندسور کے گاؤں بسئی میں 178.83 ہیکٹر زمین پر ایگرو پارک، گاؤں کورلاسی میں 3500 ایکڑ سے زیادہ زمین پر مخصوص کیمیکل پارک، رتلام میں 1121 ایکڑ پر بائیو فارما پارک اور دھار کے بھینسولا میں 842.88 ایکڑ زمین پر ٹیکسٹائل اور متعلقہ صنعتوں کے پارک کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اجین میں 237 کروڑ روپے کی گرانٹ اور آئی آئی ٹی اندور کی شراکت سے ڈیپ ٹیک ریسرچ اینڈ انوویشن پارک تیار کرنے، گوالیار میں 182.289 ہیکٹر زمین پر ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کے دوسرے مرحلے کے قیام اور پاندھورنا ضلع کے سونسر میں ایس ای زیڈ کی جگہ صنعتی علاقہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مدھیہ پردیش صنعت فروغ پالیسی 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے پالیسی مسودہ 2026 کو منظوری دی گئی ہے، جس سے میگا صنعتی اکائیوں کی تعریف کا دائرہ وسیع ہوگا اور آزادانہ تحقیق و ترقی کی اکائیوں اور مراکزِ فضیلت کو بھی اہلیت حاصل ہوگی۔ ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے 10 کروڑ روپے کی ابتدائی ادا شدہ سرمایہ اور 11 کروڑ روپے کے بجٹ کی گنجائش کے ساتھ ایم پی ایم ایس ایم ای لمیٹڈ نامی نئی سرکاری کمپنی کے قیام اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے کاموں کے لیے سی آئی آئی کو ایم پی آئی ڈی سی اور ایم پی ایس ای ڈی سی کا قومی شراکت دار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
صاف توانائی اور فضائی رابطےکو فروغ دینے کے لیے اومکاریشور آبی ذخیرے کے دوسرے مرحلے میں کم از کم 800 میگاواٹ آور کی بیٹری توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام کے ساتھ 200 میگاواٹ کا فلوٹنگ سولر منصوبہ قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش شہری ہوابازی پالیسی 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے نئے ہوائی راستوں پر وی جی ایف امداد کی مدت ایک سال سے بڑھا کر گھریلو راستوں پر 4 سال اور بین الاقوامی راستوں پر 2 سال کردی گئی ہے۔
کابینہ نے منشیات کی تجارت کو سنجیدگی سے روکنے کے لیے این ڈی پی ایس ایکٹ کے مقدمات کے فوری فیصلے کے سلسلے میں بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے اندور، منندسور، نیمچ، سنگرولی، بھوپال اور ریوا میں 6 خصوصی عدالتوں کے قیام کے لیے ججوں اور سینئر سرکاری وکیلوں سمیت مجموعی طور پر 72 عہدوں کی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے مغربی مالوہ خطے کے منندسور میں گاؤں بسئی کے 178.83 ہیکٹر زمین پر ایگرو پارک منندسور قائم کرنے اور اس علاقے میں قائم ہونے والی صنعتی اکائیوں کے لیے خصوصی مالی امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔مجوزہ صنعتی علاقے میں اکائیوں کو زمین الاٹ کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی کے قیام کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری فروغ محکمہ کے ذمہ دار سکریٹری (ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری یا سکریٹری) اس کمیٹی کے صدر ہوں گے۔ کمیٹی میں ایم پی آئی ڈی سی بھوپال کے منیجنگ ڈائریکٹر، ایم پی آئی ڈی سی علاقائی دفتر اجین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایم پی آئی ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (لینڈ مینجمنٹ) اور ایم پی آئی ڈی سی کے چیف انجینئر کو رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ایگرو پارک میں بنیادی طور پر 3 شعبوں اور ان سے متعلق اکائیوں کو زمین الاٹ کرنے کی اہلیت ہوگی۔ ان میں زرعی اور غذائی اشیاء کی پروسیسنگ کے شعبے کے تحت لہسن، پیاز، دھنیا، زیرہ، میتھی اور سویابین کی پروسیسنگ، مصالحوں کے اولیوریسین اور ضروری تیل نکالنے، ڈی ہائیڈریشن پلانٹس، سنگترے کے پلپ یا جوس کی پروسیسنگ اور کولڈ چین اکائیاں شامل ہیں۔ آیوش اور ہربل شعبے میں اشوگندھا، اسپغول، تلسی اور چیا جیسی طبی فصلوں پر مبنی فائٹو کیمیکلز، نیوٹراسیوٹیکلز، آیورویدک ادویات اور فارما ڈیریویٹیوز کی اکائیوں کو اہل قرار دیا گیا ہے۔
زرعی اور غذائی اشیاء سے متعلق انجینئرنگ اور پیکیجنگ کے شعبے میں زرعی پروسیسنگ کے اعلیٰ درستگی والے آلات، مائیکرو اریگیشن (ڈرپ اور اسپرنکلر) آلات، فوڈ پروسیسنگ مشینری اور فوڈ گریڈ پیکیجنگ سے متعلق اکائیوں کو زمین الاٹ کی جاسکے گی۔ اس فیصلے کے تحت ایگرو پارک میں قائم ہونے والی اکائیوں کو موجودہ صنعت فروغ پالیسی 2025 کے علاوہ خصوصی رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔ زمین سے متعلق امداد کے تحت اکائیوں کو موجودہ زمین کی الاٹمنٹ کی قیمت پر 25 فیصد اضافی رعایت دی جائے گی، جبکہ زمین کی ترقی کے چارجز، زمینی کرایہ (اضافی رعایت سے قبل مقررہ شرح کے مطابق) اور دیگر چارجز موجودہ زمین الاٹمنٹ ضابطوں کے مطابق ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی بجلی کی امداد کے تحت تجارتی پیداوار شروع ہونے کی تاریخ سے 7 سال تک 2 روپے فی یونٹ (kWh) کی شرح سے بجلی کے ٹیرف میں رعایت ملے گی، جس کی ادائیگی ایم پی آئی ڈی سی کی جانب سے متعلقہ صنعتی اکائی کو کی جائے گی۔صنعت فروغ پالیسی 2025 اور مدھیہ پردیش سرمایہ کاری ترغیبی اسکیم 2025 کے تحت خصوصی مالی امدادی پیکیج کے تحت بڑی صنعتی اکائیوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے شرائط اور ضابطے نافذ ہوں گے۔ اسی طرح ایم ایس ایم ای اکائیوں کے لیے مدھیہ پردیش ایم ایس ایم ای ترقیاتی پالیسی 2025 اور مدھیہ پردیش ایم ایس ایم ای ترغیبی اسکیم 2025 کے ضابطے مؤثر رہیں گے۔
، جبکہ دیگر محکموں سے متعلق منصوبوں پر متعلقہ محکمہ کی پالیسی اور ضابطے نافذ ہوں گے۔
ایگرو پارک کی ترقی کے لیے 3 سال میں تقریباً 85 کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔ ایگرو پارک منندسور میں تقریباً 47 اکائیوں کے قیام کا امکان ہے، جو ایم ایس ایم ای اور بڑی صنعتوں کے زمرے میں ہوں گی۔ ان اکائیوں کے قیام سے تقریباً 3200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور 14000 سے زیادہ افراد کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔
کابینہ نے مرکزی حکومت کی بھویہ رسائن، اسکیم فار کیمیکل پارکس کے تحت منندسور ضلع کی گڑوت تحصیل کے گاؤں کورلاسی میں تقریباً 3500 ایکڑ سے زیادہ زمین پر مخصوص کیمیکل پارک قائم کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو تجویز بھیجنے کی منظوری دی ہے۔ اس تجویز کو مرکزی حکومت کے پاس بھیجنے کے لیے ایم پی آئی ڈی سی کو نوڈل اور عمل درآمد ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیمیکل پارک کے بنیادی ڈھانچے اور مشترکہ سہولتوں کی ترقی کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے کم از کم 500 کروڑ روپے کی مالی شراکت کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بجلی تقسیم کا لائسنس حاصل کرنے کے مقصد سے مدھیہ پردیش بجلی ریگولیٹری کمیشن کے سامنے ضروری کارروائی کرنے کے لیے ایم پی آئی ڈی سی لمیٹڈ کو مجاز قرار دیا گیا ہے۔
کورلاسی کیمیکل پارک میں قائم ہونے والی اہل صنعتی اکائیوں کو موجودہ صنعت فروغ پالیسی 2025 کے علاوہ خصوصی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس کے تحت صنعتی اکائیوں کو ابتدائی 10 سال تک 5 روپے فی یونٹ کی شرح سے بجلی اور ابتدائی 10 سال تک 25 روپے فی کلو لیٹر کی شرح سے پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اہل اکائیوں کو اسٹامپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس کی واپسی کی سہولت دی جائے گی اور ریاستی پالیسی پر مبنی ترغیبی پیکیج 10 سال کی مدت کے لیے فراہم کیا جائے گا۔
مرکزی حکومت ہر پارک کے لیے مشترکہ بنیادی ڈھانچے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے زیادہ سے زیادہ 1000 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرے گی۔ ان سہولتوں میں گندے پانی کی صفائی، فضلہ کا انتظام، پانی اور بھاپ کے نظام، ذخیرہ کرنے کے ٹینک، سالوینٹ کی بازیافت، بجلی کی تقسیم، آگ بجھانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کا نظام اور جانچ کی تجربہ گاہیں شامل ہیں۔ ریاستی حکومت پارک میں مشترکہ بنیادی ڈھانچے اور بنیادی سہولتوں کے لیے کم از کم 500 کروڑ روپے کی مالی شراکت کرے گی۔

تجویز کے مطابق پارک میں تقریباً 150 صنعتی اکائیوں کے قیام کا امکان ہے، جو ایم ایس ایم ای اور بڑی صنعتوں کے زمرے میں ہوں گی۔ ان اکائیوں کے قیام سے تقریباً 15000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور براہ راست و بالواسطہ طور پر تقریباً 1 لاکھ افراد کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔
رتلام انویسٹمنٹ ریجن میں بائیو فارما پارک قائم کرنے کی منظوری
کابینہ نے مدھیہ پردیش کو بائیو مینوفیکچرنگ کا قومی مرکز بنانے کی سمت ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے رتلام کے رتلام انویسٹمنٹ ریجن میں 1121 ایکڑ زمین پر رتلام بائیو فارما پارک (بائیو اکانومی اور بائیو مینوفیکچرنگ کلسٹر) قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے نفاذ کے لیے ایم پی آئی ڈی سی کو نوڈل ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔
کابینہ کے فیصلے کے مطابق اس پارک میں قائم ہونے والی اہل صنعتی اکائیوں کو موجودہ صنعت فروغ پالیسی 2025 کے علاوہ خصوصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے تحت صنعتی اکائیوں کو 1 روپے فی مربع میٹر پریمیم پر زمین الاٹ کی جائے گی۔ بجلی کے ٹیرف کے تحت تجارتی پیداوار شروع ہونے کی تاریخ سے 7 سال تک 5 روپے فی یونٹ کی مؤثر شرح سے بجلی فراہم کی جائے گی، جس کے لیے الگ ڈسٹری بیوشن لائسنس حاصل کرنے کی خاطر ایم پی آئی ڈی سی کو مجاز قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اکائیوں کو ابتدائی 7 سال تک 25 روپے فی کلو لیٹر کی شرح سے صنعتی پانی بھی فراہم کیا جائے گا۔
پارک میں کامن فیسلٹی سینٹر کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت کی بائیو فارما شکتی پہل اور دیگر مرکزی اسکیموں کے تحت تجاویز بھیجنے کے لیے متعلقہ محکمہ کو مجاز قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اکائیوں کو ایک ہی نوعیت کی دوہری امداد کی اجازت نہیں ہوگی۔
صنعتی علاقے میں زمین، پلاٹ یا عمارت کی الاٹمنٹ کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی اور سرمایہ کار کی صلاحیت، سرمایہ کاری کی مقدار، روزگار کی فراہمی، تکنیکی صلاحیت، زمین کی ضرورت اور دستیابی کا مناسب تجزیہ کرنے کے بعد الاٹمنٹ کی جائے گی۔ اس عمل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی کے قیام کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ صنعتی پالیسی اور سرمایہ کاری ترغیب محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اس کمیٹی کے صدر ہوں گے، جبکہ ایم پی آئی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر، ایم پی آئی ڈی سی علاقائی دفتر اجین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایم پی آئی ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (لینڈ مینجمنٹ) اور ایم پی آئی ڈی سی کے چیف انجینئر کو کمیٹی میں رکن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
رتلام بائیو فارما پارک کا مقصد رتلام انویسٹمنٹ ریجن میں ملک کا سب سے بڑا بائیو اکانومی اور بائیو مینوفیکچرنگ کلسٹر تیار کرنا ہے۔ پارک کی ترقی کے لیے 3 سال میں تقریباً 1042 کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔ اس پارک میں بایولوجکس، بایوسمیلار، ویکسین، صنعتی اور علاج کے لیے استعمال ہونے والے انزائمز، فرمنٹیشن میڈیا (پیپٹون، ییسٹ ایکسٹریکٹ)، فرمنٹیشن پر مبنی اے پی آئی/کے ایس ایم، وٹامن اور نیوٹراسیوٹیکل انٹرمیڈیٹس، پریسیڑن فرمنٹیشن اور سی ڈی ایم او/سی آر او اکائیاں قائم کی جاسکیں گی۔ پارک کے ذریعے ریاست میں تقریباً 150 صنعتی اکائیاں قائم ہونے کا امکان ہے، جن سے تقریباً 18000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری اور تقریباً 25000 روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔