ایٹا نگر، 8 مارچ (یو این آئی) گوا کی ٹیم نے منی پور کو اور سروسز نے میزورم کو شکست دے کر سنتوش ٹرافی کے لیے 77 ویں قومی فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ فائنل میچ گوا اور سروسز کے درمیان کھیلا جائے گا۔جمعرات کی رات گولڈن جوبلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گوا کو اضافی وقت میں منی پور کو 2-1 سے شکست دینے کے لیے جدو جہد کرنی پڑی۔نگانگبام پاچا سنگھ نے 18ویں منٹ میں گول کر کے منی پور کو برتری دلائی۔ وہیں نیسیو مارسٹو فرنانڈس نے 96 ویں اور 116 ویں منٹ میں دو گول کرکے گوا کو فائنل میں پہنچا دیا۔دوسرے میچ میں سروسز کی ٹیم میزورم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔سروسز کے لیے راہل رام کرشنن نے 21ویں منٹ میں اور وکاس تھاپا نے 83ویں منٹ میں گول کئے۔