کرائسٹ چرچ، 8 مارچ (یو این آئی) آسٹریلیا نے جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کی شاندار گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 162 رنز پر سمیٹ دیا۔ اس کے بعد دن کا کھیل ختم ہونے تک اس نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 124 رنز بنا لئے ہیں۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی اور اس نے 84 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دیئے۔ ہیزل ووڈ نے اوپنر ٹام لیتھم کو 38 رنز، ول ینگ نے 14 رن بنائے اور انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔ کین ولیمز کو 17 رنز، راچن رویندرن کو چار اور ڈیرل مچل کو چار رنز پر پویلین بھیجا گیا۔ ٹام بلنڈل 22 رن ، گلین فلپس دو رن، میٹ ہنری 29 رن، کپتان ٹم ساؤتھی 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 162 رنز پر آل سمٹ گئی۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کو پانچ وکٹ ، مچل اسٹارک کو تین وکٹ ملے جبکہ پیٹ کمنز اور کیمرون گرین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا کی شروعات بھی خراب رہی اور 32 کے اسکور پر اس کے دو وکٹ گر گئے۔ اسٹیون اسمتھ 11 رن اور عثمان خواجہ 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹریوس ہیڈ 21 اور کیمرون گرین 25 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے چار وکٹوں پر 124 رنز بنا لیے تھے۔ مارنس لیبوشین 45 ناٹ آؤٹ پر کریز پر ہیں اور ناتھن لیون ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے تین اور بین سیئرز نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔