بھوپال:15؍نومبر:گورنر مسٹر منگوبھائی پٹیل نے قبائلی گورو دیوس کے خصوصی موقع پر قبائلی کسان کے گھر پر اہل خانہ کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت شریمتی ساوتری ٹھاکر بھی موجود تھیں۔
گورنر مسٹر پٹیل اتوار کو کسان مسٹر بھوپیندر الاوا کے ترقیاتی بلاک ڈہی کے گاؤں ٹیمریا (اسکول پورہ) میں واقع گھر پہنچے۔ انہوں نے ان کے خاندان کے ساتھ اپنائیت بھری بات چیت کی۔ گورنر مسٹر پٹیل اور مرکزی وزیر مملکت شریمتی ٹھاکر نے خاندان کے افراد کے ساتھ سادہ ماحول میں بڑے شوق سے روایتی قبائلی پکوانوں کا ذائقہ لیا۔
گورنر کی تھالی میں روایتی پکوان پیش کیے گئے
گورنر مسٹر پٹیل کو قبائلی ثقافت اور روایت کے مطابق پیش کیے گئے دیسی کھانے میں باجرے اور جوار کی روٹی، میتھی کی سبزی (ساگ)، اْڑد کی دال اور لہسن و دھنیا کی روایتی چٹنی (ٹھیچا) شامل تھی۔
گورنر نے بچوں سے کی اپنائیت کے ساتھ ملاقات
گورنر مسٹر پٹیل نے کھانے کے بعد کسان مسٹر بھوپیندر کے خاندان کے ساتھ اپنائیت بھری بات چیت کی۔ انہوں نے بچوں کو پیار دیا اور خاندان کے افراد کے ساتھ گھر کے صحن میں یادگار تصاویر بھی کھنچوائیں۔ گورنر مسٹر پٹیل کی اس سادگی اور ملنسار رویے سے خاندان سمیت گاؤں کے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔
مرکزی وزیر مملکت شریمتی ٹھاکر نے اس اپنائیت بھری ملاقات کے موقع پر کہا کہ قبائلی سماج کی سادگی، اپنائیت اور خوشحال کھانے پینے کی روایت ہماری ثقافتی وراثت کا انمول حصہ ہے۔ ہماری ثقافت ہی ہماری وراثت ہے۔ یہی ہماری پہچان ہے اور یہی ہمارا فخر ہے۔