درگ چھتیس گڑھ :05؍نومبر(پریس ریلیز)نیو زیلینڈ کے دورے پر گئ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کے لگاتار تین میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی تھی کیونکہ ٹیم میں ویبھو سوریہ ونشی اور بھونیشور شامل تھے اور انہوں نے شاندار بلے بازی کرکے ٹیم کو لگاتار تین میچ میں جیت دلائی تھی ۔ چوتھے میچ میں گوتم گمبھیر کی انا جاگی اور حسد نے انگڑائی لی تو گمبھیر نے چوتھے میچ میں دونوں بلے بازوں کو بیٹھا دیا ۔ اور ٹیم کی کمزور بلے بازی کے باعث ہندوستانی ٹیم چوتھا پانچواں ٹی ٹونٹی میچ بری طرح ہار گئی ۔ گمبھیر کی انا کا انجام ٹیم کے ساتھ ساتھ سارے ملک کو جھیلنا پڑا ۔ گمبھیر جب سے کوچ بنا ہے غلط فیصلے کرکے کھلاڑیوں اور ٹیم کا حوصلہ کمزور کرکے مسلسل ٹیم کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ گمبھیر کی اس زیادتی کو اس بار کرکٹ کے استادوں نے سنجیدگی سے لیا ہےکپیل دیو ، گاوسکر ، سچن تنڈولکر، راہول ڈریوڈ وغیرہ نے گمبھیر پر اس کے فیصلوں پر گہرائی سے تنقید کی ہے ۔ مسلسل تین میچ جیتنے والی ٹیم گمبھیر کے غلط فیصلوں کے باعث آخری کے دو میچ بری طرح ہار گئی ۔ اس وقت ٹیم انڈیا فل فارم میں ہے ہماری ٹیم کو دنیا کی کوئی بھی ٹیم آسانی سے ہرا نہیں سکتی ۔ اگر آ گے بھی گمبھیر غلط فیصلے کرتا ہے تو ٹیم کو شکست کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے ۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کو میرا مخلص مشورہ ہے کے گمبھیر کو کوچ کے عہدے سے فوراً ہٹا دیا جائے ۔ تاکہ ٹیم کا حوصلہ بنا رہے اور ہندوستان کو جیت ملتی رہے ۔