بھوپال، 7 مارچ (پریس نوٹ) مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی صدر رفعت وارثی نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا سے موصول معلومات کے مطابق حج 2024 میں محرم کوٹے کی 500 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ ایسی خواتین جن کے محرم نے حج 2024 میں درخواست دی ہے اور وہ کامیاب اعلان ہوچکے ہیں کے ساتھ سفر حج پر جانا چاہتی ہیں تو وہ آخری تاریخ 15 مارچ تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ https://hajcommottee.gov.in پر آن لائن حج درخواست کرسکتی ہیں۔ موصولہ درخواستوں کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔ اگر درخواست گزار خواتین کی تعداد 500 سے زیادہ ہوتی ہے تو قرعہ اندازی کے ذریعہ سے انتخاب کیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے ایم پی حج کمیٹی کے فون نمبر 0755-2530139 اور ویب سائٹ https://hajcommottee.gov.in سے رابطہ قائم کریں۔