بھوپال، 7 مارچ (رپورٹر) کچھ دن پہلے وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں کے ساتھ تھانے میں مارپیٹ کے معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔ اس معاملے میں اے سی پی نے راتی بڑ تھانہ انچارج ہیمنت شریواستو کو لائن اٹیچ کر دیا ہے۔ ٹی آئی اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کے الزام کے بعد ان کے خلاف این سی آر بھی کاٹی گئی تھی۔ وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے اس کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔[
آپ کو بتا دیں کہ بجرنگ دل کے کارکنان ایک معمولی حادثے کے بعد ہوئی لڑائی کی شکایت کرنے راتی بڑ تھانے پہنچے تھے۔ یہاں ان کا پولیس والوں سے جھگڑا ہوگیا تھا۔ بعد میں کارکنوں نے تھانہ انچارج ہیمنت شریواستو سمیت پولیس اسٹیشن کے عملے پر حملہ کا الزام لگایا تھا۔ وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے بھی ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانے کا گھیراؤ کیا تھا۔ اس کے بعد بھی جب کوئی کارروائی نہیں ہوئی تو وی ایچ پی نے پورے مدھیہ بھارت صوبے میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پریس کانفرنس کے دوران وی ایچ پی کے کارکنوں نے تھانے میں لڑائی کی وجہ سے ہونے والے نشانات بھی دکھائے۔ وی ایچ پی نے بھوپال پولیس انتظامیہ سے ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔