برکت اللہ یونیورسٹی کے شعبہ عربی میں یوم خواتین پرڈاکٹر سلیم الرحمن ندوی چاؤ یونیورسٹی جاپان کے لیکچر کا اہتمام

0
15

بھوپال، 7 مارچ (پریس نوٹ) برکت اللہ یونیورسٹی کے شعبہ عربی میں یوم خواتین پر ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سلیم الرحمن صاحب ندوی تھے، رجسٹرار برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایاکہ سلیم الرحمن نے اس موقع پر اتنی اہم اور مناسب باتیں کہہ دی ہیں کہ اب اس کے بعد کسی کے بولنے کی گنجائش ہی نہیں ہے بلکہ میں تو سلیم الرحمن سے درخواست کروں گا کہ آپ جب بھی بھوپال آئیں تو یونیورسٹی ضرور تشریف لائیں جیسے کہ آپ تشریف لاتے بھی ہیں، آپ نے جو اسلامی تہذیب کے لحاظ سے عورت کا مقام و مرتبہ بتایا اسے جان کر بڑی حیرت ہوئی ، اگر اس طرح کا معاشرہ قائم ہو جائے تو کبھی عورتوں کو پریشانی نہ ہو ۔
آپ سے قبل مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سلیم الرحمن ندوی نے قرآن کا حوالہ سے خواتین کی عزت و احترام، گھراور معاشرہ میں ان کی اہمیت اور قدر و قیمت کا ذکر کیا اور بتایا کہ والدین کی خدمت اور ان کی اطاعت پر قرآن نے کس طرح ابھارا ہے پھر یہ بھی ذکر کیا کہ والدین میں بھی ماں کا درجہ باپ کے مقابلہ میں زیادہ ہے ، آپ نے ایک حدیث بھی سنائی جس میں بیان کیا گیا ہے کہ ماں کی خدمت کرنا بھی جہاد کا حصہ ہے۔ پھر آپ نے اپنے اصل موضوع ’’جاپان میں خواتین کو بااختیار بنانا‘‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں بھی ہندوستان کی طرح ہمیشہ لڑکیاں ہی بازی مارتی ہیں ان کی کامیابی کا ریشو ۷۰ فیصد تک ہے ، جاپان میں خواتین بڑی بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور ان کے حقوق کی پوری حفاظت کی جاتی ہے ۔ (باقی صفحہ 7 پر)