کلکتہ 7مارچ (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جج کے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے والے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائےکی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں کہیں سے بھی امیدوار ہوں گے ہزاروں ملازمت کے امیدوار ان کا پیچھا کریں گے۔جمعرات کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مارچ کے اختتام پر ممتا بنرجی نے واضح انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’تیار رہو آپ جہاں بھی کھڑے ہوں گے میں طلبا کو لے کر جاؤں گا۔ وہ آپ کے خلاف کہیں گے! آپ نے ہزاروں طلباء کی نوکریاں چھین لی ہیں۔خیال رہے کہ ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے جج کے عہدہ پر رہتے ہوئے بی جے پی کے رابطے میں تھے۔ریاست کی حکمراں جماعت نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا ان کی طرف سے دیے گئے مختلف فیصلوں کے پیچھےسیاسی عزائم تھے؟ ابھیشیک بنرجی ان الزامات کو لے کر سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اچھا ہوا کہ ان کا ماسک اتر گیا ہے۔میں نے بہت کچھ دیکھا۔ میں نے انٹرویو دیکھا۔ میں نے ایک کے بعد ایک ان کے فیصلے دیکھے ہیں ۔مگر اب حقیقت کھل چکا ہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل ممتا بنرجی نے کبھی بھی جسٹس ابھیجیت کا نام نہیں لیا ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ عدالتی نظام پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ لیکن فیصلے پر تنقید کی جا سکتی ہے۔