ممبئی18اکتوبر: ممبئی کے جوہو میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف کو مبینہ طور پر فائرنگ کے ایک واقعے میں نشانہ بنایا گیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد پہنچے اور پشپا پارک کے پاس فائرنگ شروع کر دی۔ ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹائیگر شراف اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم ممبئی پولیس نے بعد میں واضح کیا کہ اداکار محفوظ ہیں اور انہیں گولی نہیں لگی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں ٹائیگر شراف کے ڈرائیور اور ایک آٹورکشہ ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔