بھوپال/مند سور:16؍اکتوبر (پریس ریلیز)ملہار گڑھ اسمبلی حلقے میں 14 ڈاکٹروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ جگدیش دیوڑا کی کوششوں سے ملہار گڑھ اسمبلی حلقے میں 14 نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی ہوئی ہے۔ ان ڈاکٹروں کی تعیناتی سے اسمبلی حلقے اور دیہی علاقوں میں بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی ہوگی۔
جاری کردہ حکم کے مطابق ڈاکٹر دیپا، ڈاکٹر جمنیش پاٹیدار اور ڈاکٹر کرشن پال سنگھ کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر دھندھڑکا، ڈاکٹر نشا سونگرا اور ڈاکٹر رشبھ پاٹیدار کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پیپلیا منڈی، ڈاکٹر انکت کماوت اور ڈاکٹر ورشا پاٹیدار کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر نارائن گڑھ، جبکہ ڈاکٹر آشیش کمار راٹھور، ڈاکٹر رتک پریہار، ڈاکٹر پردیومن پرجاپتی اور ڈاکٹر انجلی جاٹ کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ملہار گڑھ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر آدتیہ یادو کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پیپلیا منڈی، ڈاکٹر میوس گلتاب خان کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر نارائن گڑھ اور ڈاکٹر وپن کمار شرما کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر دھندھڑکا میں تعینات کیا گیا ہے۔
نائب وزیراعلیٰ جگدیش دیوڑا نے ان تعیناتیوں کے لیے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور نائب وزیراعلیٰ و وزیر صحت راجندر شکلا کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔









