بھوپال ،۱۵ /اکتوبر: گزشتہ منگل ۱۳ اکتوبر’’ بزم حامد حسن شاد‘‘ کے بانی جناب ساجد حسن صاحب کے دولت کدے پر ایک خصوصی نشست منعقد کی گئ ۔ جس میں اگلے ماہ ہونے والے پروگرام ” حامد حسن شاد ایوارڈ اور آل انڈیا مشاعرہ ” کے سلسلے میں مشورہ کیا گیا ۔ مشورے میں کئ اہم نکات نکل کر سامنے آئے ۔ جن پر کافی غور و خوض کے بعد مناصب لائحہ عمل طے کیا گیا ۔ اس کے بعد نشست میں موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جناب عارف علی عارف صاحب کی صدارت میں مشاعرے کا دور چلا ۔ جس کی نظامت جناب اشفاق انصر نے بہ خوبی انجام دی ۔
تمام موجود شعراء حضرات نے اپنے معیاری کلام سے محفل میں سما باندھ دیا اور خوب داد وصول کی ۔ جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں،جناب عارف علی عارف ( صدر ) ، ثروت زیدی ، سرور حبیب ، عظیم اثر ، فاضل فیض ، نعمان غازی ، اشفاق انصر ( ناظم ) ، شمیم حیات اور انصاف شاہ میری ۔آخر میں میزبان جناب ساجد حسن صاحب نے سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اور محفل اگلی نشست تک کے لئے ملتوی کی ۔









