بھوپال، 6 مارچ (رپورٹر) چیف منسٹر ڈاکٹر موہن یادو اور تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتا نند نے بدھ کو بی جے پی دفتر سے لوک سبھا انتخابات کے لئے ڈیجیٹل رتھ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز میں تیسری بار حکومت بنے اور ہندوستان دنیا کا نمبر 1 ملک بنے، اسی جذبے کے ساتھ پھر ایک بار مودی سرکار اور اب کی بار 400 پار کے نعرے کے ساتھ ہر لوک سبھا حلقوں میں تشہیر کے لیے دو دو ایل ای ڈی رتھ کو روانہ کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ لوک سبھا حلقوں میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی کامیابیوں کو ایل ای ڈی رتھ کے توسط سے بتایا جائے گا۔ ’’ایم پی کے من میں مودی اور ایم پی مودی کے من میں‘‘ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے عوام نے بھاری اکثریت سے ہماری حکومت بنائی۔ عوام کے آشیرواد سے ہم لوک سبھا انتخابات میں تمام 29 سیٹیں جیت کر وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں گزشتہ 10 سالوں میں ملک کی حالت اور سمت پوری طرح سے بدل گئی ہے۔ اپوزیشن نے کئی حربے اور سازشیں استعمال کیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ہر روز بدلتا رہا۔ معاشی نظام ہو، ترقی کا پیمانہ ہو یا انسانی ہمدردی یا کووڈ کا مشکل وقت۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی قیادت کو ہر چیلنج میں کامیاب ثابت کیا ہے۔